the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کولوراڈا: اگر آپ صرف 15 دن کسی بلند پہاڑی مقام پر گزار لیں تو آپ کی صحت مہینوں تک اچھی رہے گی۔ اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف کولوراڈو میں کیے گئے ایک مطالعے سے ہوا جس میں 20 افراد شریک تھے۔ ان تمام افراد کو سطح سمندر سے 5 ہزار میٹر بلند ایک پہاڑی مقام پر لے جایا گیا جہاں وہ 15 دن تک رہے۔ وہاں اپنے قیام کے دوران وہ کوہ پیمائی سمیت دوسری جسمانی سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔ پہاڑی علاقے سے واپسی پر ان کے خون میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی جو کم از کم 4 ماہ تک برقرار رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ یا اس سے کچھ زیادہ کی بلندی پر ہوا میں آکسیجن کا تناسب 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اور اسی کمی کی وجہ سے خون کے سرخ خلیات کو ہوا سے آکسیجن جذب کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور اسی کوشش کے دوران وہ اپنے اندر موجود ہیموگلوبین کو اسی مناسبت سے تبدیل کرتے ہیں۔ اس طرح ہیموگلوبین میں آکسیجن جذب کرنے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے کہ جب تک وہ خلیات اپنی قدرتی عمر (120 دن) مکمل کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔
اس سے پہلے سائنسدانوں کو یہ تو معلوم تھا کہ بلند اور



پُرفضا پہاڑی مقامات پر کچھ دن گزارنے سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں لیکن یہ مفید اثرات کس حد تک ہوتے ہیں اور کب تک برقرار رہتے ہیں اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔
تاہم آلٹی ٹیوڈ اومکس (AltitudeOmics) نامی تحقیقی منصوبے کے تحت، جس میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے علاوہ کچھ اور امریکی جامعات بھی شریک ہیں، بلند مقامات پر رہنے کے مختلف اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ مذکورہ مطالعہ بھی اسی منصوبے کے تحت انجام دیا گیا تھا۔
اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ جب خون کے سرخ خلیات کو ہوا میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ عموماً ایک دن کے اندر اندر خود کو تبدیل کرکے زیادہ آکسیجن جذب کرنے کے قابل بنالیتے ہیں۔ لیکن ایک اور دریافت یہ بھی ہوئی کہ سرخ خلیات میں ہونے والی یہ تبدیلی پائیدار ہوتی ہے اور اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک وہ خلیے اپنی قدرتی عمر پوری کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔
خون میں آکسیجن جذب کرنے کی بہتر صلاحیت کے اثرات دماغ سمیت پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں۔ مختلف جسمانی حصوں کو آکسیجن کی بہتر فراہمی کے باعث متعدد بیماریوں سے قدرتی حفاظت بہتر ہوتی ہے جب کہ دماغی پریشانیوں اور تکالیف میں بھی بہت افاقہ ہوتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.